اب شیعہ اسیر و شیعہ شہید والا فارمولا نہیں چلنے دیں گے، راشد رضوی
شیعیت نیوز: خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان کی جانب سے جعفریہ امام بارگاہ میں ملت جعفریہ کا اجتماع ہوا جسمیں کثیر تعداد میں خانوادہ اسیران ملت جعفریہ و شہدائے ملت جعفریہ موجود تھے۔
متاثرہ خانوادوں کے خطاب کے بعد راشد رضوی نے کہا کہ میں گلبہار کے شہدا و اسیروں اور انکے ماں باپ کو بہترین تربیت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ "تحفظ عزاداری” کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ شیعہ آبادی گلبہار میں "ہراسمنٹ” بند کی جائے۔ کسی کو گرفتار کرنا ہے تو آئینی راستہ اختیار کیا جائے۔ میر صادق و میر جعفر سازشوں سے باز آجائیں۔
لاپتہ شیعہ صحافی کی جبری گمشدگی کو 27 دن گذر گئے
راشد رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے پاس ابھی بھی 2 دن باقی ہیں، میرا حکمرانوں کو مشورہ ہے کہ اپنی عزت وقار بچاتے ہوئے ہر علاقے کے (تمام) شیعہ جبری گمشدگان کو بازیاب/رہا کرنا شروع کردیں کیونکہ اتوار کے احتجاج کے بعد مجبوری میں یہی کام کرنا پڑے گا۔
جو مجرم ہے اسے عدالت میں پیش کریں۔ ہماری جدوجہد و تحریک آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت پانی کا وہ قطرہ پے جو مسلسل ٹپک کر پہاڑ میں سوراخ کر رہا ہے۔
اب شیعہ اسیر و شیعہ شہید والا فارمولا نہیں چلنے دیں گے۔ ملت جعفریہ پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا دائرہ پھیلانے کی طاقت رکھتی ہے جسکے لئے تمام مومنین رابطے میں اور آمادہ ہیں۔ ملت جعفریہ مذید ظلم و ستم برداشت کرنے کیلئے بلکل تیار نہیں ہیں۔ احتجاج کے تمام فیصلوں کا اختیار صرف اہلخانہ شیعہ جبری گمشدگان کے پاس ہے۔ اتوار 28 اپریل 2019 کے احتجاج کیلئے اہل علاقہ و اہل محلہ کی بھرپور تائید و حمایت کیلئے حاضرین نے بھرپور نعرے بلند کئے۔







