لاپتہ شیعہ صحافی مطلوب اور مبشرکی جبری گمشدگی کو 27 دن گذر گئے

26 اپریل, 2019 00:43

شیعیت نیوز: روزنامہ جنگ کے رپورٹر مطلوب حسین او ر ابتک نیوز کے رپورٹر مشبرعلی کی جبری گمشدگی کو27روز گذرگئے لیکن پولیس تاحال انکا سراغ نہیں لگا سکی، جبکہ ہر چھوٹے واقعہ پر نوٹس لینے والے آئی جی سندھ 27 روز میں واقعہ کا نوٹس تک نہ لے سکے۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح پولیس نے 5 اپریل کو مطلوب حسین موسوی کے بھائی سید منہاج حسین کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ نمبر 122/2019درج کیا تھا ، تاحال پولیس کی جانب سے کیس پر کوئی خاطر خواہ کاروائی عمل میں نا لائی جاسکی۔

دوسری جانب ملک بھر سے دیگر شیعہ جوان اور اسکالر لاپتہ ہیں جنکی میں کئی کی گمشدگیوں کو اب سالوں گذر گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جبری گمشدہ ہونے والے شیعہ جوانوں کے اہلخانہ پر مشتمل فورم نے اتوار 28 اپریل کے روز بڑے احتجاج کا اعلان کی کیا ہے جسکی جگہ اور وقت کاتعین بھی اتوار کے روز ہی کیا جائے گا۔

6:47 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔