ہم پاکستان کو دس گناہ بجلی دینگے،ایران /تو کیا ہم لے سکیں گے؟

23 اپریل, 2019 03:24

شیعیت نیوز: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ ایران پاکستان کو دس گنا زیادہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے ۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان ایران کا یہ پیکج قبول کرسکے گا جو کہ پاکستان کے بالکل مفادت میں ہےاور پاکستان کا ایک بڑے مسئلوں میں سے ایک بجلی کا ایشو اس آفر کو قبول کرنے سے حل ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید پاکستان ایران کی اس آفر کو قبول نا کرسکے کیونکہ ماضی میں ہی اسی طرح کا ایک منصوبہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ بھی ابھی پائپ لائن میں پڑا ہوا ہے۔

تجزیات کے مطابق پاکستان پربالواسط امریکا اور براہ راست سعودی عرب کا پریشر ایران کی جانب سے دی جانے والی اس آفر کو قبول کرنے کی راہ میں روکاٹ پیدا کرےگا۔

جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر علی زید ی کا واضح بیان موجود ہے کہ امریکا کے پریشر کی وجہ سے پاک ایران گیس لائن پروجیکٹ تعطل کا شکا ر ہے اور ہم اسے مکمل کرنے کی جرت نہیں رکھتے۔

پاکستانی عوام کا معصومانہ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک ہم بیرونی طاقتوں کے آگے جھکتے اور بخشو بنتے رہیں گے، سعودی عرب اور امریکا نے لوڈشیڈنگ کا عذاب نہیں چکھا، جبکہ وہاں کی عوام عیاشی کررہی ہے ، اور پاکستان کی عوام کئی دہائیوں سے اس عذاب میں گرفتار ہے تو پھر کیوں انکی ہم یہاں چلنے دیں۔

لہذا پاکستانی عوام حکومت پاکستان و ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتےہیں کہ جب ہمارا برادر اسلامی ملک ہمیں کئی گناہ بجلی ہماری ضرورت کے مطابق دے رہا ہے تو ہمیں ا س آفر کو فوری قبول کرلینا چاہئے، جسکا فائدہ براہ راست پاکستان کی عوام کو ہی ہونا ہے۔

8:13 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔