پاکستان

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزیر فارغ کیئے جائیں، بلاول کا مطالبہ

شیعیت نیوز: پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کوایک بار پھر ‘سلیکٹڈ’ کہنے پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزیروں کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں اس پر دنیا کیا کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں کہتا ہوں کہ کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے وزیروں کو فارغ کرنا پڑے گا۔ ‘

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزرا اور ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button