نئے پاکستان کو ایران جیسا انقلاب درکار ہے، وزیر اعظم عمران خان
شیعیت نیوز:وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے دوران پاکستان اور ایران نے سیکورٹی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ سرحد کے تحفظ کے لئے جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس بنانے پر اتفاق کیا ہے‘ دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اوراشیاءکے تبادلے کے لئے بارٹر کمیٹی تشکیل دینے پربھی اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جوانہوں نے قبول کرلی ‘ ایران کے صدرحسن روحانی کا کہناتھاکہ کوئی تیسراملک ہمارے برادرانہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔
وزیراعظم عمران خان کے 2 روزہ دورہ ایران کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان جنگ سے دونوں ممالک متاثر ہوئے ہیں ‘اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے‘صحت اوردفاع کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا ‘ دونوں ممالک نے صحت کے شعبے میں تعاون کے ایم اویو پر بھی دستخط کئے ‘عمران خان نے اس دورے کے دوران خصوصی طور پر انقلاب اسلامی ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کی۔
نئے پاکستان کو ایران جیسے انقلاب کی تلاش ہےتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس سے امام رضاعلیہ سلام کے دربار میںحاضری سے کیا، جبکہ انہوں نے انقلاب اسلامی کے بانی و پیشوا آیتاللہ خمینی کے مزار پر بھی حاضری دی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کو ایران جیسے انقلاب کی تلاش ہے، انہوں نے کہا کہ وہ نئے پاکستان میں بھی ایسا انقلاب لانا چاہتے ہیں جس میں غریب اور امیر کے مابین تفریق ختم ہو جائے‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے یہاں سے لوگ ایران آتے تھے اور یہاں سے بھی جاتے تھے ‘دونوں ممالک اپنی سرزمین پر دہشت گرد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے ا







