پاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کا حکومت سے تباہ کن بارشوں سے متاثرہ کسانوں کیلئے ریلیف پیکچ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے بیان میں کہاہے کہ حالیہ دنوں تباہ کن بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں گندم کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس سے متاثرہ کسانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

پنجاب اور بلوچستان میں کئی ہزارایکڑ زرعی اراضی زیر آب آجانےسے کسانوں کا شدید مالی نقصان ہوا ہے،حکومت تمام متاثرہ کسانوں کیلئےریلیف پیکج کا فوری اعلان کرے تاکہ ان کے دکھوں کا کچھ مداواممکن ہوسکے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ حکومت ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بارشوں اور سیلاب سے کاشتکاروں کے نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرہ کسانوں کیلئے نقد امداد کا اعلان کرکے ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے سے بچائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button