پاکستان

تکفیری دہشت گردوں کا کراچی میں ایک ہفتے کےدوران دوسرے امام بارگاہ پر حملہ

شیعیت نیوز: شہر قائد میں تکفیری دہشت گردبے لگام پھر رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بننے پھر رہے ہیں، کراچی میں ایک ہفتے کےدوران دوسرے امام بارگاہ پر تکفیری دہشت گردوںنے حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں ایک بزرگ عزادار اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی 7ڈی انڈہ موڑ کے قریب خواتین کے امام بارگاہ زینبؑ پرتکفیری دہشتگردوں نے حملہ کرکے ایک بزرگ عزادار اور ایک ننھا بچہ شدید زخمی ہوا جبکہ حملہ آوروں نے مقامی عزاداروں اور امام بارگاہ کے متولی کو دھمکی دی ہے کہ علم اتار دو ورنہ جان سے ماردیں گے اور امام بارگاہ کو آگ لگا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی،مسجد وامام بارگاہ سلمان فارسی گلشن حدید پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اسٹیل ٹاؤن کی مسجد وامام بارگاہ سلمان فارسی پر بھی رات کی تاریکی میں تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کرکے قرآن پاک، علم حضرت عباس اور ممبر کوشہید کیا تھا، یہاں یہ بات بھی زہن نشین رہے کہ 80کی دہائی میں تکفیری دہشت گردوں نے گودھراکیمپ کے علاقے میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کرکے شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑکو شہید کیا تھا جس کے بعد شہر بھرمیں شیعہ سنی فسادات نے سراٹھایا تھا اور اس آگ نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ وہ مساجد وامام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث دہشت گردعناصر کے خلاف بروقت ٹھوس اقدام اٹھائے اس سے قبل کے یہ فتنہ وفساد شہر میں آگ لگانے کا سبب بن جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button