پاکستان

بلوچستان میں گورنمنٹ کی نہیں دہشتگردوں کی رٹ قائم ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں گورنمنٹ کی نہیں دہشتگردوں کی رٹ قائم ہے۔ ہزارگنجی دھماکے اور کوئٹہ میں موجودہ شیعہ ہزارہ برادری کی نسل کشی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔تسلسل کیساتھ جاری اس ظلم و بربریت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھاکہ ہماری ہمدردیاں کوئٹہ کے مظلومین کے ساتھ ہیں کوئٹہ میں جاری دھرنے کی کاز کے ہم حامی ہیں لیکن اس میں ملکی مفادات کے خلاف جاری زبان درازی جو کہ ملکی سا لمیت کے لئے خطرہ ہے اس کی ہم بالکل حمایت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ آخر ہماری حکومتیں بلوچستان کو کیوں نظر انداز کرتی ہیں۔یہاں کے امن پر پے در پے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

مستقبل کے معاشی کیٹ وے کو نظر انداز کرنا انتہائی مضاحقہ خیرہے۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کی نرسری اورکالعدم گرہوں کو لگام نہ دینا حکمرانوں کی نااہلی ہے کہاں ہے نیشنل ایکشن پلان؟؟؟

علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ ہمیں مصالحتی رویہ ترک کرتے ہوئے ملکی و قومی سلامتی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہونگے۔ہم خانوادہِ شہداء کے لواحقین کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گئے اور نہ ہی اس مقدس شہداء کے لہو کو سازشی عناصر کے ہاتھوں راہگاں جانے دیں گے۔کوئٹہ کے باشعور اور محب وطن عوام ان سازشوں کا ادراک کرتے ہوئے دشمن کے مضموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button