سانحہ ہزارگنجی ، شیعہ ہزارہ قوم نشانہ نہیں تھی،وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءلانگوکا متعصبانہ بیان

شیعیت نیوز: سانحہ ہزارگنجی میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کو خاص طور پر نشانہ بنائے جانے کے باوجود وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو نے سانحہ ہزارگنجی سبزی منڈی پر اپنی متعصبانہ ذہنیت کا عکاسی کرتے ہوئےکہاکہ اس سانحہ میں کوئی خاص کمیونٹی ٹارگٹ نہیں تھی ہزارہ کے علاوہ مری بلوچ بھی متاثر ہوئے ہیں،وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ دھماکے میں اب تک 20 افراد جاں بحق جبکہ 48 افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور طبی امداد دی جا رہی ہے، حملہ خودکش تھا۔
واضح رہے کہ آج صبح ہزارگنجی سبزی منڈی میں اس وقت بم دھماکہ کیا گیا جب علمدارروڈ اور ہزارہ ٹائون سے شیعہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش ایک قافلے کی صورت میں ایف سی کے سکیورٹی حصارمیں سبزی منڈی پہنچے اور آلو کے گودام کے پاس طاقتور بم دھماکہ ہوا جس سے20 سے زائد شیعہ ہزارہ سبزی فروش اور ایف سی کے اہلکار شہید ہوگئے، زرائع کے مطابق روزانہ ہزارہ سبزی فروش قافلے کی صورت میں ایف سی کے سکیورٹی حصار میں سبزی منڈی آتے تھے جن کو ٹارگٹ کرکے دھماکہ کیاگیا،وزیر داخلہ کا مذکورہ بالا بیان ان کی متعصبانہ ذہنیت اور شیعہ دشمنی کی عکاسی کرتا ہے ۔