لبنان

پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے والا امریکا خود دہشتگرد ہے، سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب فورس کو نام نہاد دہشتگرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود ایک دہشتکرد ملک ہے جو خطے کے بہت سارے ممالک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کی ہیں۔

سید "حسن نصراللہ” نے بدھ کے روز حضرت ابالفضل العباس کی یوم ولادت کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جو مشرق وسطی کے بہت سارے ملکوں میں ہزاروں افراد کا قتل کیا ہے اور بدستور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے، نے ایک بیوقوفانہ اقدام سے پاسداران انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاسداران انقلاب فورس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ پاسداران انقلاب فورس نے خطی ممالک کے دفاع کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست کے مفادات کی خاطر امت مسلمہ کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے اس ناجائز ریاست کی ساری سہولیات کی فراہمی کرتا ہے لیکن وہ جو اپنی سرزمین، مقدسات اور وقار کا دفاع کرتے ہیں کو دہشتکرد قرار دیتا ہے۔

نصراللہ نے کہا کہ امریکہ نے پاسداران انقلاب فورس کی طاقت کی وجہ سے اس ادارے کو دہشتگرد قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایران کے خلاف دشمن پالیسی کے تسلسل میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا.

اس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشتگرد کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ میں شامل کردیا.

متعلقہ مضامین

Back to top button