سعودی عرب

کیا عالمی طاقتیں سعودی عرب کو ایٹم بم دے رہی ہیں؟

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے نیوکلیئر انسپکٹر نے سعودی عرب سے اس کے پہلے ایٹمی ری ایکٹر پر حفاظتی اقدامات سے متعلق گارنٹی طلب کرلی۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) یوکیا آمانو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ایٹمی ری ایکٹر میں کچھ چھپا ہوا نہیں ہے بلکہ ریاض نے ویانا میں موجود اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے سے 2014 میں اجازت طلب کی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی اے ای اے نے سعودی عرب کی جامع حفاظتی معاہدے کے لیے حوصلہ افزائی کی تھی، جس میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ایٹمی مادہ ہتھیار بنانے میں استعمال نہیں ہوگا۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو نئے جامع حفاظتی معاہدہ کرنے اور پرانے معاہدے منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے جواب میں ریاض نے مثبت یا منفی جواب نہیں دیا۔ادھر اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ یُوکی یا امانو کے مطابق سعودی عرب سے کہا گیا ہے کہ وہ جوہری مواد کے تحفظ کے ضوابط سے اتفاق کرے۔ سعوی عرب کو اولین اٹامک ری ایکٹر رواں برس کے اختتام پر فراہم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button