پاکستان

نام نہاد برادر دوست ملک نے ایک بار پھرپاکستانیوں کی کمر میں خنجر گھونپ دیا

شیعیت نیوز: پاکستان کے نام نہاد دوست ملک متحدہ عرب امارات نے ایک بار پر ہماری قوم کی کمر میںخنجر گھونپ ڈالا ہے، متحدہ عرب امارات نے اسلام وپاکستان کے ازلی دشمن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈ زاید میڈل سے نواز کر کروڑوں پاکستانیوں کے دل چھلنی کردیئے ہیں، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ یواے ای اور بھارت کے درمیان وسیع تاریخی تعلقات قائم ہیں جنہیں ہمارے دیرینہ دوست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید تقویت بخشی ہے ، ان کے اس اہم کردارکی بدولت انہیںمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے سب سے بڑے سول ایوارڈ زاید میڈل سے نوارا جارہاہے ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سےپاکستان اور ات مسلمہ کے ساتھ یہ کوئی پہلی خیانت نہیں اس سے قبل اسی یواے ای نےایسے وقت میں بھارت کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میںبھی شرکت کی دعوت دی تھی جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ اور جنگ کے بادل منڈلارہے تھے،بھارت نے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملہ بھی کیاتھا ، یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ چند ماہ قبل اسییواے ای کے صدر محمد بن زاید نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی بگڑتی معاشی صورتحال کے پیش نظر ادھار تیل دینے کا اعلان کیا تھا اور اس معاہدے کو بغیر کسی وجہ کے منسوخ کرتے ہوئے تو ادھارتیل فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا، یواے ای کے ان متعصبانہ اقدامات سے ثابت ہوتاہے کہ وہ کبھی پاکستان، ملت پاکستان اور امت مسلمہ کا خیرخواہ نہیں رہا اور اس سے کبھی کسی خیر کی امید رکھنا بھی فضول ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button