پاکستان

مہدی موسوی نےوصال اردوٹی وی کی جانب سے مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث ہونے کا جھوٹا پروپگینڈا بے نقاب کردیا

شیعیت نیوز: سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری وصال اردو ٹی وی کا جھوٹا پروپگینڈا بے نقاب ہوگیا،مفتی تقی عثمانی حملہ کیس میں ملوث قراردیئے جانے والے مہدی موسوی نے فیس بل پر لائیو انٹرویو دیکر وصال اردو ٹی وی کی من گھڑت خبر سے پردہ چاک کردیاہے،مہدی موسوی نےاپنے فیس بک لائیوانٹرویو میں کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے پھیلائی گئی پرانی جھوٹی خبر کو دوبارہ نشرکیئے جانے پر میرے دوست احباب نے مجھے ٹیلیفون کرکے آگاہ کیاتومیں حیران وپریشان ہوگیا،مہدی موسوی نے اپنے ویڈیو انٹرویو میں کہاکہ میں گذشتہ تین سال سے اپنی نجی زندگی میں مصروف ہوں، ابھی بھی میں آپ سے اپنے آفس سے براہ راست مخاطب ہوں، انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جھوٹا پروپگینڈا کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، ایک پرانی جھوٹی خبر کو بنیاد بناکر میری شخصیت داغدار کی جارہی ہے ، مفتی تقی عثمانی جن پر حملے میں مجھے ملوث قراردیا جارہاہے وہ انتہائی معتبر اور قابل احترام شخصیت ہیں خدا ان کی حفاظت فرمائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بعض کالعدم جماعتوں خصوصاً سپاہ صحابہ اور جماعت اسلامی کے فیس بک پیجز مفتی تقی عثمانی پر حملے میں پہلے جبری گمشدہ صحافیوں مطلوب موسوی اور مشبر نقوی کو ملوث قراردیتے رہے ہیں اور اب مہدی موسوی کو ملوث قراردینے کا جھوٹا پروپگینڈا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button