پاکستان

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے

شیعیت نیوز: جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے ہیں۔ وہ حملے کے بعد سے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں جسم کے بالائی حصے میں گولیاں لگی تھیں۔

خیال رہے کہ 22 مارچ کو دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ مفتی شہاب عامر سمیت اس حملے میں تین 3 افراد دارفانی سے کوچ کرگئے۔

اس حملے میں مفتی تقی عثمانی ، ان کے صاحبزادے اور پوتے محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button