امریکہ کا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی اہلکار نے پابندیوں کے موارد کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے اس لئے خارج ہوگیا کیونکہ ایران اس پر عمل پیرا نہیں تھا۔حالانکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تمام رپورٹوں میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران 2016 سے لیکر اب تک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کررہا ہے۔







