پاکستان

ٹھٹھہ سے کراچی واپس آتے ہوئے مسجد سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن کے خطیب مولاناحسن رضا نقوی اغواء

شیعیت نیوز: پاکستان کی سرزمین شیعیان حیدر کرارؑ پر تنگ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ٹھٹھہ سے کراچی واپس آتے ہوئےمسجد سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن کے خطیب مولانا حسن رضا نقوی کو انکے ڈرائیور سمیت سادہ لباس اہلکاروں نے اغواءکرلیاہے، ذرائع کے مطابق مسجد سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن کے پیش نماز مولانا حسن رضا نقوی ٹھٹھہ سے مجلس شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں کراچی واپس آرہے تھے کہ اس دوران انہیں ان کے ڈرائیور اکبر سمیت سادہ لباس اہلکاروں نےراستے سے اغواءکرلیاہے، شیعیت نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعد ازاں چند سادہ لباس اہلکاروں نے اسٹیل ٹاؤن میں مولانا حسن رضا نقوی کے ڈرائیور اکبر کے گھرپر چھاپہ مار کراہم دستاویزات اور فائلیں بھی اپنے قبضے میں لے لی ہیں ، واضح رہے کہ مولانا حسن رضا نقوی اور ان کے ڈرائیور کے تاحال بازیاب نا ہونے پر مغویوں کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button