ایک اور شیعہ صحافی علی مشبر نامعلوم افراد کے ہاتھوں لاپتہ
شیعیت نیوز: کراچی گذشتہ رات ابتک نیوز کے کیمرہ مین علی مشبر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق علی مشبر ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر کی جانب جارہے تھے کہ پارکنگ سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے جنکا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا
واضح رہے کہ دو دن قبل ہی جنگ نیوز کے رپورٹر مطلوب حسین کو نامعلوم افراد نے انکے گھر سے اغوا کیا تھا۔
مزید اطلاعات کے مطابق شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے جعفر طیار ملیر کراچی میں علامتی بھوک ہڑتال کی کوریج کرنے والے ابتک نیوز کراچی کے کیمرہ مین علی مشبر نقوی کو آفس کے قریب پارکنگ سے بلیک ڈبل کیبن میں خفیہ اداروں کے لوگ اغوا کرکے لے گئے ہیں، کسی بھی شخص کو اغوا کرنا پاکستان کے آرٹیکل 10 کی کھلی خلاف ورزی کی گئ ہے۔
ملت جعفریہ کا مطالبہ ہے کہ تمام لاپتہ عزاداروں کو فورا عدالتوں میں پیش کرکے آئین کی پامالی بند کی جائے۔ مطلوب کے بعد یہ دوسرا شیعہ صحافی لاپتہ کیا گیا ہے۔







