پاکستان

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی اصل وجہ عرب حکمرانوں کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرواناتھا،پی ٹی آئی رہنما کااہم انکشاف

شیعیت نیوز: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کی اصل وجہ اسرائیل کو تسلیم کروانا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسرار عباسی نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میںانکشاف کیاہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران عرب ممالک کے وزراء نے تحریک انصاف حکومت سے رابطہ کر کے کہا کہ آپ اسرائیل کو تسلیم کر لیں تو پاک بھارت کشیدگی فوراً ختم ہو جائےگی ،اسرار عباسی نے کہا کہ یہ عرب ممالک غاصب اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے مسلسل پاکستان پر دباؤڈال رہے ہیں، مگر وزیر اعظم عمران خان صاحب نے انہیں دوٹوک الفاظ میں یہ بات باور کروادی ہے کہ ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ۔

اسرارعباسی کے اس بیان سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی حالیہ جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیاں دراصل امریکی، اسرائیلی اور عربی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہیں، جس کا بنیادی مقصد پاکستان سے اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرواکر امت مسلمہ میں اس حوالے سے حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور اسرائیل کے غیر قانونی وجود کو عالمی سطح پر ایک مستقل ریاست قرار دلواناہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button