علامہ ناصر عباس جعفری ایک بار پھر آئندہ 3 سالوں کیلئے ایم ڈبلیوایم کے سیکرئٹری جنرل منتخب

31 مارچ, 2019 12:20

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عمومی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایک بار پھر آئندہ تین سالوں کے لئے نیا سیکرئٹری جنرل منتخب کرلیا ہے۔

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن بعوان جانثاران امام عصرکنونشن 3 روز سے اسلام آباد میں جاری تھا جسکے آخر روز نئے سیکڑئٹر ی جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، نئے سیکرٹری جنرل کے لیے شوریٰ عالی نے تین نام پیش کئے تھےجن میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال اور علامہ سید حسنین گردیزی کے نام شامل تھے۔ بعد ازشوریٰ عمومی میں ووٹنگ کا عمل شروع گیا جہاں کثرت رائے سے 50 فیصد سے زائد ووٹ کے ذریعہ ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عمومی نے علامہ ناصر عباس جعفری کو تین سال کے لئے نیا سیکرئٹری جنرل منتخب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں بہت کم عرصہ میں ملت جعفریہ کی سیاسی نمائندگی کا سہرا اپنے سر کیا اور ملت جعفریہ کی سیاسی شناخت بنانے میں اہم کردار ابھی بھی ادا کررہی ہے،شیعیت نیوز اور پوری ملت جعفریہ ایم ڈبلیو ایم کے ایک بار پھر منتخب ہونے والے سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ انکے لئے دعا گو ہیں کہ وہ دن و رات ملت جعفریہ کی سربلندی کے لئےحسب سابق سرگرم رہیں گے اور ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل جن میں خاص طورپر لاپتہ افراد کا مسئلہ ، شیعہ ٹارگیٹ کلنگ، تفتان بارڈر پر زائرین کے مسئلوں کے لئے تازہ حکمت عملی بناکر ملت کو سکون مہیا کریں گے ۔

5:38 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔