عراق

سامرہ کے مضافات میں امام زمانہ (ع) کے سپاہیوں نے پانچ داعشی کمانڈر واصل جہنم کردیئے

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع کے مطابق الحشد الشعبی کے جوانوں نے مقدس شہر سامرا کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 داعشی کمانڈر ہلاک ہوئے۔

الحشد الشعبی کے تجمان کا کہنا ہےکہ سامرا شہر کے مغرب میں باقی بچے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائی کے دوران داعش کے پانچ سرغنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

اس درمیان عراق کی وزارت داخلہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابھی حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام میں فلوجہ شہر میں عراقی فوجیوں پر حملہ کرنے کے لئے اپنے افراد کو اکسایا تھا-

عراق میں داعش کی شکست اور اس گروہ کا قلع قمع ہو جانے کے بعد بھی اس کے کچھ عناصر ابھی عراق کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جو الگ الگ علاقوں میں دہشت گردانہ اقدامات انجام دیتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button