سعودی عرب
امن کیلئے خطرہ: امریکا نے سعودی عرب کو خفیہ طور پر جوہری ٹیکنالوجی فروخت کردی، اہم انکشاف

شیعیت نیوز: امریکی سیکریٹری برائے توانائی ریک پیری کی جانب سے جوہری کمپنیوں کو سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی کی فروخت اور اس میں تعاون کی اجازت کی 6 خفیہ منطوریاں دینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انہوں نے دستاویزات کی نقل دیکھی ہے جس کے مطابق امریکی سیکریٹری توانائی نے سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے اور اس میں تعاون کی اجازت دی۔ اس معاہدے کی معلومات سے باخبر ایک ذریعے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریک پیری کی جانب سے دی گئی منظوری کو پارٹ 810؍ اجازت نامہ کہا جارہا ہے، جس کے تحت کمپنیوں کو معاہدے سے قبل جوہری توانائی پر ابتدائی کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن پلانٹ کیلئے آلات بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی۔