پاکستان

ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کی کاروائی دہشتگرد و سہولت کار گرفتار

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈیرہ غازی خان سے ایک دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو اس کے باپ سمیت گرفتار کر لیا ہے، سہولت کار دہشت گرد کو فنڈنگ کرتا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد جمشید شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے جا رہا تھا۔

خفیہ اطلاع پر اسے گرفتار کر کے بارودی مواد، کیش اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

دہشت گرڈ کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور اس کی نشاندہی پر سہولت کار فرخ اور اس کے باپ کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button