پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان،سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد کاشف عرف مسرورہلاک

شیعیت نیوز: دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے کھوئی بہارہ کے علاقے میں آپریشن کیا ہے، جس میںکالعدم سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور داعش کا ایک تکفیری دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پہ دہشتگردوں کے ٹھکانے پہ محدود اہدافی کارروائی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پہ فائرنگ شروع کر دی، جس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد موقع پہ ہلاک ہو گیا ہے، جس کی شناخت کاشف عرف مسرور کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق کاشف عرف مسرور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا، جبکہ سکیورٹی فورسز اور اہل تشیع مسلمانوں پہ ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اقبال کھیارہ عرف بالی دہشتگرد کا قریبی ساتھی تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button