پاکستان

جشن مولود کعبہ کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے تحت سولجر بازارکراچی میں شاندار فیملی فیسٹول کا انعقاد

شیعیت نیوز: امیر المومنین امام علی ع کی ولادت باسعادت کے موقع پرملک بھرمیں عاشقان امامت وولایت جشن میں مصروف ہیںاسی حوالے سےمجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کے سولجر بازار یونٹ کی جانب سے جشن میلاد اور فیملی فیسٹیول کا اہتمام کلیٹن گارڈن روڈ پر کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی اور یوتھ فاؤنڈیشن کے بردار عسکری دیوجانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ شہر کے مشورو معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ ولایت وامامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

فیسٹیول میں بچوں کی تفریح کے لئے مفت جھولے، جمپنگ کیسل، سلائڈ کیسل لگائے گئے، ولادت کی مناسبت سے بچوں میں تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور 30سے زائد بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے، مومنین کے درمیان کوئز اور ترانہ چیئر مقابلہ رکھا گیا اور جیتنے والوں کو کیش پرائز دیئے گئے، مومنات میں مہندی مقابلہ بھی رکھا گیا، مومنین ومومنات کے لئے مفت حلوہ پوری، پانی پوری اور بچوں میں کینڈی فلاس اور پوپ کارن سے تواضع کی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری بردار علی حسین نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور جیتنے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے،جشن کے اختتام پرولادت کی مناسبت  سے 110پونڈ وزنی کیک بھی کاٹاگیا اور لکی ڈراءکے ذریعے کامیاب ہونے والے تین افراد کو نقد انعامات سے بھی نوازاگیا،اس بہترین جشن وفیملی فیسٹیول کو حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button