پاکستان

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا #جشن _آمد_شیرخداکا ٹوئٹر ٹرینڈ ٹاپ پوزیشن پر لاکر امیر المومنین حضرت علی ؑکوخراج عقیدت

شیعیت نیوز: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا #جشن _آمد_شیرخداکا ٹوئٹر ٹرینڈ ٹاپ پوزیشن پر لاکر امیر المومنین حضرت علی ؑکوخراج عقیدت ،18ہزارسے زائد ٹوئٹس کے ساتھ  #جشن _آمد_شیرخداکا ٹرینڈ پاکستان ٹاپ پوزیشن پر رہا،تفصیلات کے مطاب  13رجب المرجب کو امیر المومنین ، ولی خدا وصی رسول خدا، مولائے متقیان، فاتح خیبر،پدر حسنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روز ولادت اور عالمی یوم پدر کے پر مسرت موقع پر سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر پر آغاز کردہ  #جشن _آمد_شیرخدا کا ٹرینڈپاکستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرگیا، پاکستان کے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے آقاومولا ؑ مشکل کشاءحضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر ان کے اقوال زریں،سیرت مبارکہ اور معجزات پر مشتمل 18800سے زائد ٹوئٹس کرکے دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین کو سیرت امیر المومنین ؑ سے آشنائی فراہم کی ۔

واضح رہے کہ #جشن _آمد_شیرخدا کا ٹرینڈ پاکستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ امام علی ؑ کے عنوان سے جاری ٹرینڈ بھی پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا،جبکہ #جشن_مولود_کعبہ پانچویں پوزیشن پر رہا تینوں ٹرینڈزمیں مجموعی طور پر صارفین نے ہزاروں کی تعدادمیں ٹوئٹس کیں جن میں، علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات،پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پرسنز ، شوبز سمیت تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے صارفین شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button