پاکستان

پاکستان سمیت دنیابھرمیں13رجب المرجب کو یوم ولادت امیرالمومنین حضرت علیؑ وروز پدر جوش وجذبے سے منایاجارہاہے

شیعیت نیوز: پاکستان سمیت دنیابھرمیں13رجب المرجب یوم ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب ؑوروز پدرانتہائی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے سے منایاجارہاہے،تفصیلات کے مطابق مولود کعبہ، امام اول ، ولی خدا، وصی رسول خدا، مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا جشن ولادت جسے عالمی یوم پدر کے عنوان سے بھی منایاجاتاہے آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں شایان شان اندازمیں منایا جارہاہے، اس موقع پر عاشقان ولایت وامامت نے اپنے گھروں پر چراغاں کا اہتمام کیا ہوا ہے، کوچہ کوچہ قریہ قریہ نذرونیازکا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ محافل میلاد ومنقبت کا بھی پرزور انعقاد جاری ہے ، مختلف شہروں میں مختلف تنظیمات نے فیملی فیسٹولز کا بھی اہتمام کیاہے،جبکہ جشن کی مرکزی تقریب حرم مطہر امیر المومنین ؑ نجف اشرف میں منعقد ہوئی جہاں خدمان حرم نے امام علی ؑ کو خوبصورت اندازمیں نذرانہ عقیدت پیش کیااور ان کے حرم کو دیدہ زیب اندازمیں سجایاگیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button