پاکستان

اسرائیلی پائلٹ کی عدم واپسی کی بناءپرمتحدہ عرب امارات کا پاکستان کو ادھارتیل کی فراہمی کا معاہدہ منسوخ ہونےکاامکان

شیعیت نیوز: عربوں نے ایک بار پھر پاکستان کو ایسا دھوکادیا کہ پوری قوم کے جذبات مجروح کردیئے ہیں ، وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ غالب امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے گا، لیکن حکومت نے رواں مالی سال کی بیرونی ادائیگیوں کیلئے ضروری متبادل انتظامات کرلیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے 3.2ارب ڈالرکے ادھار تیل فراہمی کے معاہدے کی منسوخی کی وجوہات کا فورا علم نہیں ہوسکا۔

 یو اے ای نے پچھلے ماہ مشترکہ وزارتی کمیشن سطح کی طے شدہ میٹنگ بھی منسوخ کردی تھی۔ یواے ای کی طرف سے 3.2ارب ڈالرکے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ دسمبرمیں پاکستان کو دی جانیوالی 6.2ارب ڈالرکی مجموعی امداد کا حصہ تھا۔بعض سوشل میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اسرائیلی پائلٹ کی واپسی اور اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی سفارش مسترد ہونے پر یہ معاہدہ منسوخ کرکے پاکستان پر اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹرخاقان نجیب کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن(آئی ٹی ایف سی) کی طرف سے ایک بلین ڈالر کی امداد کا انتظام پہلے ہی کرلیاگیا تھا، جو یو اے ای کی طرف سے ادھار تیل فراہمی معاہدے کی ممکنہ منسوخی یا  تاخیر کے اثرات کوکم کر دیگی۔واضح رہے کہ پاکستان سے دوستی کے دعویدار متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ماہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں غیر مسلم اور پاکستان دشمن ملک بھارت کو نہ صرف شرکت کی دعوت دی گئی بلکہ پاکستان کی جانب سے اعتراض و احتجاج کے باوجود بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے پاکستان مخالف تقریر بھی کروائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button