پاکستان

ڈی آئی خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھرمیں یوم احتجاج

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےتحت ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل جاری شیعہ تارگٹ کلنگ کےخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ،سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ،مظاہروں کی کال گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفر نس میں دی تھی،ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے چاروں صوبوں، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے تمام اہم شہروں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان،کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹنڈوالہیار، بدین، نوشہروفیروز، خیرپور، جیکب آباد، ماتلی،کشمور،مٹیاری،جامشوروسمیت دیگر میں بعد نما ز جمعہ جامع مساجداور پریس کلبوںکے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئےاور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھےاورڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،مقررین اور مظاہرین نے نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔

ان احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ باقرعباس زیدی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ ضیغم عباس، ملک اقرارحسین، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مقصودڈومکی،علامہ اقتدارحسین نقوی، منور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انورجعفری، علامہ نشان حیدر، میر فائق علی، علامہ دوست علی، علامہ عبدالحسین، عدیل عباس سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان اہل تشیع کی مقتل گاہ بن چکاہے، نئے پاکستان میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نا ہوسکا، ڈیرہ کی عوام کو پی ٹی آئی حکومت سے قوی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ امیدیں بھی دم توڑ گئیں،روزانہ لاشیں اٹھا اٹھاکر ڈیرہ کے عوام تھک چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف ڈیرہ میں جاری مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیں،ہمارے صبرکا مزید امتحان نہ لیا جائے، ایسا نا ہوکے ہم ملک بھرمیں نا ختم ہونے والے احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوجائیں۔

مقررین نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشت گرد حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بھی شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا ، رہنمائوں نے کہاکہ عالمی دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے مغربی ممالک اب خود لگائی آگ میں جھلس رہے ہیں، اس سفاکانہ حملے میں ملوث ایک سفید فام کی شناخت کو چھپانے کی مکروہ کوشش کی جارہی ہے ، مغربی ممالک مسلمانوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button