پاکستان پر حملے کی سازش میں تیسراکون ساملک ملوث تھا ۔۔۔جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

شیعیت نیوز: گذشتہ روزمیڈیا پر نشرہونے والی پاکستان پر بھارت،اسرائیل اور ایک تیسرے نامعلوم ملک کے مشترکہ حملے کی سازش سے پردہ اٹھائے جانے کی خبر نے دنیا بھرمیںتہلکہ مچادیا ہے،ذرائع کی جانب سے بھارت اور اسرائیل کے علاوہ جو تیسرا ملک 27اور 28فروری کی درمیانی شب پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان اور امت مسلمہ کا ازلی دشمن امریکہ تھااور ستم بالائے ستم اس ٹرائیکا سازش کے تانے بانے بعض عرب وخلیجی ممالک نے بُنےتھے،پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کی اہم ترین وجہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے خطے میں بھارت کو اپنے پولیس مین کے طور پر مضبوط پوزیشن دینا تھا جس کا مقصد مستقبل میں خطے کے اہم ترین ممالک چین اور ایران پرامریکہ اوراسرائیل کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں فوری دفاعی معاونت کا حصول ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ طالبان نے افغانستان سےامریکی انخلاءکا مطالبہ تیزکردیاہےاور پاکستان، چین ، ایران اور روس طالبان کے اس موقف کی مکمل تائید اور حمایت کررہے ہیں ، طالبان کے اس موقف کے باعث افغانستان میں موجود امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی ایجنٹس کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں اسی بناءپر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل اپنی نئی پناہ گاہ بھارت کوہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور اس راہ میں بعض عر ب وخلیجی ممالک امریکہ اور اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہے ہیں ، جس کا تازہ ثبوت ان ممالک کی جانب سے بھارت میں خطیر سرمایہ کاری بھی ہے ۔