پاکستان پر بھارت اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کا منصوبہ ناکام

04 مارچ, 2019 00:00

شیعیت نیوز: بھارت اور اسرائیل نے ملکر پاکستان کے آٹھ سے نو مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، بھارت کے ساتھ حملے میں ایک اورعالمی طاقت بھی شامل تھی، پاکستان نے ممکنہ حملے پر بھارت کو دوٹوک پیغام دیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جواب میں پاکستان نے بھی بھارت کے نو مقامات کو ٹارگٹ پر رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان دشمنی میں بھارت اور اسرائیل نے ہاتھ ملا لیا، دونوں ملکوں کی پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارت اور اسرائیل نے ستائیس اور اٹھائیس فروری کی درمیابی شب کو راجستھان ائیر بیس سے پاکستان پر براہموس مزائل حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، بھارت کے ساتھ حملے کی منصوبہ بندی میں ایک اور عالمی طاقت بھی شامل تھی، ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے 8 سے 9 مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی جس کا پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کو بروقت پتہ چل گیا۔بھارت کے 2ممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پر ناکام بنائےگئے، بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی تھے، پاکستان نے جواباًنو ٹارگٹ فکس کئے تھے۔ بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان پر میزائل حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مزائل حملے کا ذکر کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، اسرائیل کی بھارت کے ساتھ حملے کی منصوبہ بندی میں شمولیت کا مقصد پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانا تھا، پاکستان نے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے پر اپنی ایئر اسپیس بھی بند کی۔

5:37 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top