ہوشیار : پاک بھارت کشیدگی کی آڑ میں جماعت اسلامی نےرضا کار (جنگجو) بھرتی کرنا شروع کردیئے

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی نے پاک بھارت گشیدگی کی آڑ لیتے ہوئے ملک بھر میں رضا کاروں کی بھرتی کا آغاز کردیا۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر جنگ کے نام پر لوگوں کے ناموں کا اندارا ج کیا جارہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے کیمپ پر ہزاروں خواتین، مردوں اور بچوں میں سے ایک ہے جنہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کے کیمپوں میں آکر خود کو جنگ کیلئے رضاکارانہ طور پر پیش کیا ہے۔
تجزیہ نگاروں نے جماعت اسلامی کی جانب سے شروع کی گئی کمپین کی مذمت کی ہے انکا کہنا ہے کہ دفاع کے لئے فوج موجود ہے اور اگر رضاکاروں کی ضرورت پڑے گی تو پاک فوج خود رضاکار بھرتی کرنے کا حق رکھتی ہے کسی مذہبی تنظیم کو جنگ کے نام پر رضاکار جمع کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئے اس سے مزید دہشتگردی کو تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ ماضی اور حال میں بشتر گرفتار خطرناک دہشتگرد وں کا تعلق جماعت اسلامی سے رہا ہے، جنہوںنے پاکستان کی سالمیت ، دفاعی مقامات پر حملے کیئے اور پاکستان کے دیگر اقلیتی و مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا ۔
سنجیدہ حلقوںنے سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ماضی کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس معاملہ پر غور کریں ایسے کسی بھی ادارے یا تنظیم کو ملکی دفاع کے نام پر رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا حق نا دیں جو بعد میں ملک ہی کی سالمیت کے لئے خطرہ بن جائیں۔