پاکستان

بھارت سعودی دوستی: بھارتی دباو پر سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان موخر

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ایک بار پھر موخر ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کیلئے موخر ہوا ہے، سعودی وزیر خارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن بھارت کی کے دباو کی خاطران کا دورہ موخر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے جمعہ کو پاکستان آنا تھا لیکن ان کا دورہ موخر ہوگیاتھا ۔ جس کے بعد انہوں نے اتوار کو پاکستان آنا تھا لیکن بھارتی دباو کی خاطر انہوں نے پھر اپنا دورہ موخر کرنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عر ب اور بھارت کے درمیان تعلقات اسرائیل کی ایماء پر مزید مضبوط ہوگئے ہیں، اس کا واضح ثبوت او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کو ناراض کرکے بھارت کو اعزازی مہمان کا درجہ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button