پاکستان

پارچنار: پاک فوج کی حمایت میں مرکزی امام بارگاہ سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی

شیعیت نیوز: انڈیا کیخلاف آج ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں شدید برف باری میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں نماز جمعہ کے بعد شدید برف باری اور باد و باران میں انڈیا کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے برآمد ہوکر پریس کلب پاراچنار پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ جلسے سے سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار حاجی سردار حسین، تحریک حسینی مولانا یوسف حسین اور دیگر مشران قوم نے تقاریر کیں۔ اور وطن پاک کی سالمیت اور خیر و بقا کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ پھر ریلی پریس کلب سے ہوتا ہوا آر پی چوک پہنچ کر وہاں انڈیا کا جھنڈا بھی جلایاگیا۔ انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی رہنمائی اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان معہ تحصیلدار محال کرم ارشد آفریدی، تحصیلدار ساز محمد، تحصیلدار سید مصدق حسین شاہ، سٹی محرر سید عاشق حسین اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سٹاف کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاک فوج اور لیوی فورسز کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے جمعہ میں بھی مرکزی امام بارگاہ سے انڈیا کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی، اسی طرح انڈیا کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں قبائلیوں کیجانب سے آج یہ دوسری ریلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button