پاکستان

پنجاب اسمبلی میں متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ نمائندگی میں کمی کہ خلاف آواز بلند

شیعیت نیوز: متحدہ علماءبورڈ پنجاب کی نئی باڈی میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی نصف کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے تحریک التواءپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ہے،تحریک التواءمیں انہوں نے کہاہے کہ محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی جانب سے متحدہ علماءبورڈ کی تشکیل نو کے نوٹیفکیشن سےفرقہ وارانہ تعصب کی بو آتی ہے، متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں تمام مسالک کی مساوی نمائندگی کا ناہونا فرقہ وارایت کا باعث بن سکتاہے، تحریک التواءمیں انہوں نے کہاہے کہ متحدہ علمابورڈ پنجاب میں ماضی کے برخلاف اس مرتبہ شیعہ مکتب فکر کو دیگر مسالک کے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق متحدہ علماءبورڈ میں بریلوی مکتب فکرکے9 علماءاور ایک خاتون عالمہ ،دیوبند مکتب فکر کے9 علماءاور ایک خاتون عالمہ ، اہل حدیث مکتب فکر کے 5علماءاور ایک خاتون عالمہ جبکہ اہل تشیع مکتب فکر کے 4علماءاور ایک خاتون عالمہ کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوںنے مزید کہاہے کہ یہ بورڈ مذہبی ہم آہنگی کے لئے بنایاجاتاہے، ماضی کی روایات کے مطابق اس بورڈ میں چاروں مسالک کو برابر کی نمائندگی دی جاتی رہی ہے،کسی ایسے بورڈ یا کمیٹی میں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے بنائی جارہی ہو اس میں مختلف مسالک کے نمائندوں کی تعدادکا مختلف ہونافرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بجائے فرقہ واریت پھیلانے کا باعث بن سکتاہے،ان کا مزیدکہاتھاکہ اس سے لگتاہےکہ اداروں میں بیٹھے ہوئے افسران ایک مسلک کو خاص عینک لگاکر دیکھتے ہیں،اس نوٹیفکیشن سے پاکستان بھر اور بالخصوص پنجاب میں اہل تشیع اور تمام مسالک کے اتحاد بین المسلمین کے داعی افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔

زہرانقوی نے کہاکہ اس طرح کا نوٹیفکیشن ملت جعفریہ جو کہ عرصہ درازسے دہشت گردی کا شکاررہی ہے کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اوروزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف محترم عمران خان کے وژن سے بھی مطابقت نہیں رکھتا، انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور مذہبی امور سے گذارش کی ہے کہ فوری طور پر اس متعصبانہ نوٹیفکیشن کی منسوخی کے احکامات جاری کیئے جائیں۔

واضح رہے کہ محکمہ اوقاف اور مذہبی امور پنجاب نے 19فروری 2019کو ایک نوٹیفکیشن SO(IBM)2-1/2014جاری کیا تھا جس میں متحدہ علماءبورڈ پنجاب کی تشکیل نو کے بعد شامل کردہ چاروں مسلمہ مسالک اور سرکاری ممبران سمیت بدنام زمانہ ، شرابی ، زانی تکفیری دہشت گردملا طاہر اشرفی کی بحیثیت چیئرمین بورڈ تقرری کی ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button