بھارتی جنگی جنون کیخلاف ہم پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مرکزی صدر آئی ایس او

27 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: آئی ایس او پاکستان اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے اور بھارت کے حالیہ جنگی جنون کیخلاف ہم پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت بربادی پر منتج ہوں گی، اگر پاکستان کیخلاف حماقت جاری رکھی تو ہندوستان قبرستان بنا دیا جائے گا۔

قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کیلئے ملت تشیع اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کیلئے کھڑی ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کا دفاع کرنا ہم پر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فو ج کے باہمت اور غیور جوانوں پر فخر ہے اور ہمیں اپنی بہادر فوج پر یقین ہے کہ یہ بھارت کو ناکوں چنے چبوا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا آئی ایس او کا ہر جوان پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحد کا محافظ ہے، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو قوم کا ہر جوان شہید یاسر عباس بن جائے گا۔

6:43 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔