پاکستان

افکارشہداءپاکستان کا یوم مادر (یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ)کے موقع پر شہداءکی ماؤں کو خراج تحسین

شیعیت نیوز: ولادت باسعادت جناب ام الآئمہ، ام ابیھا، ام الکتاب حضرت فاطمہ الزہرا (س) کے پر مسرت موقع پر مدافعین ولایت کی قابل تعظیم ماؤں کو *افکارِ شہداءِ پاکستان کا شاندار اندازمیں خراج تحسین و سلام، تفصیلات کے مطابق شہداء کی یادآوری میں مصروف عمل ادارے افکارشہداءپاکستان نےیوم مادر (یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ)کے موقع پر شہداءکی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کراچی اور لاہور میں ان عظیم ماؤں کی خدمت میں چادر، پھول اور شہید کا فوٹو فریم تحفہ کیاگیا، اس موقع پر خانوادہ شہداءنے افکار شہداءپاکستان کی ٹیم کا شکریہ اداکیا ، ان کی اس کاوش کو خوب سراہااور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button