پاکستان پر بھارتی جارحیت،کیا راحیل شریف کی زیر قیادت اسلامی فوجی اتحاد کوئی اقدام کرے گا؟؟

شیعیت نیوز: پاکستان پر بھارتی جارحیت کے جواب میں کیا اسلامک ملٹری الائنس کی جانب سے کوئی عملی اقدام کیا جائے گا۔ گزشتہ رات بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی گئی ہے۔کیاسعودی سربراہی میں بننے والااسلامک ملٹری الائنس ایک اسلامی ملک پردراندازی کے جواب میں کوئی اقدام کرےگایا پھرسعودی غلامی میںچلنے والا نام نہاد اسلامی ملٹری الائنس صرف یمن کے مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے کیلئے ہے۔نام نہاد اسلامک ملٹری الائنس کے سربراہ راحیل عرف ریال شریف کیا تمہارا کام سعودی اور اسرائیلی منشا پر مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کی پاکستان سے تعلقات کی راہ ہموار کرنا ہے یا پھر امت مسلمہ کے مسائل کیلئے بھی کوئی اقدام کیا جائے گا۔
جناب ریال شریف صاحب کیا آپکا یہ الائنس مسلم امہ کے اتحادکیلیے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے جواب میں بھی کوئی کاروائی کرے گایا سعودی اور اسرائیلی غلامی کا ثبوت دیتے ہوئےیمن ، عراق اور شام کی طرح پاکستان پر ہونے والی جارحیت پربھی خاموشی اختیار کرلیں گے۔واضح رہے کہ مسلم امہ کے تحفظ کے نام پر بنایا جانے والا نام نہاد اسلامک ملٹری الائنس آج تک امت مسلمہ کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت تو دور بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی اور سعودی ایما پر انکا قتل عام کرتا رہا ہے جبکہ اس اتحاد کا سربراہ راحیل عرف ریال شر یف کشمیر، فلسطین، برما سمیت کسی بھی اسلامی ملک کی حمایت میں ایک بیان بھی نہیں دے سکا۔