بھارتی طیاروں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی فوری دفاعی کاروائی

26 فروری, 2019 00:00

شیعت نیوز: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اور بروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔

بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ واقعہ میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت کی جانب سے بار بار جنگ کی دھمکی دی جارہی ہے۔

 

 

4:36 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔