رحیم یارخان کا رہائشی عزادارعلی حسن تین روز سے مبینہ طورپر لاپتہ

26 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے رہائشی عزادارعلی حسن گذشتہ ہفتے کی شب سے گھر سے غائب ہیں، جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں لگ سکا، اہلخانہ کو شبہ ہے کہ انہیں غائب کیا گیا ہے، علی حسن کے چھوٹے بھائی کے مطابق حسن تین روز قبل ہفتے کی شب رات آٹھ بجے گھر سے کسی کام کے لئے نکلا مگر پھر واپس نہیں آیا، ون فائیو پر کال کردی گئی ہے اور آج تھانے میں باقاعدہ رپورٹ بھی درج کرائی جائے گی۔ علی حسن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب فی الفور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ حسین علی ایک نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا۔

10:47 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔