پاکستان

کراچی: جعفرطیار میں تین منزلہ عمارت مہندم ، متعدد مومنین ملبے تلے دب گئے، دعا کی اپیل

شیعیت نیوز: جعفر طیار سوسائٹی میں رہائشی عمارت منہدم ہوگئی اورمتعدد لوگوں کے ملبے کے نیچے دبنے کی اطلاع ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق جعفر طیار سوسائٹی میں صبح ساڑھے 7 بجے 30 سال پرانی 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، متعدد مومنین کے ملبے تلے دبنے کی اطلاع ہے جب کہ 2 مومنین جاں بحق ہوگئے اور 2 زخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کیا گیا،باقی امدادی کام جاری ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ منہدم عمارت میں تین فیملیزرہائش پزیرتھیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تفصیلی رپورٹ دی جائے کہ عمارت کیسے گری، ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button