جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تیسرا سالانہ ولایت پروفیشنلز کنونشن کاانعقاد
شیعیت نیوز: تحریک بیداری امت مصطفی سے وابستہ میڈیکل کالج اور انجنیرنگ یونیورسٹیوں کے ملک بھر سے طلبہ کا دو روزہ تیسرا سالانہ ولایت پروفیشنلز کنونشن بعنوان مہدویت عالمی نظام عدالت جامعہ عروة الوثقیٰ چندرائے لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے کنونشن سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ کنونشن میں مختلف امور پر ماہرین نے لیکچرز دئیے۔ جو عملی زندگی میں طلبا کے کام آئیں گے، جن میں انٹرویو، سی وی کی تیاری، ٹائم مینجمنٹ اور دیگر امور شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں مکتب اہلبیت علیہم السلام کے پیروکار شہدا کی یاد میں شب شہدا کا بھی انعقاد کیا گیا اور شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی، ڈاکٹر محمد علی نقوی سمیت دیگر کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شبِ شہدا میں ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے گئے۔







