سعودی عرب

سعودی جیلوں میں بند سعودی مذہب شخصیات کی بھوک ہڑتال

سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال شروع ہوتے ہی جیلوں میں سعودی مذہبی عمائدین کی بھوک ہڑتال کا ہشتیگ ٹرینڈ کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی صارفین بھی سعودی جیلوں میں بلاسبب بند قیدیوں کے مسئلے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ایسے قیدی کہ جنھیں سعودی ولیعہد بن سلمان کی آمرانہ پالیسیوں کی مخالفت کرنے پر جیل کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے نمائندے ادریس صالح نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کا عمل جاری ہے، کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تمام قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردے کہ جنھیں صرف اظہار عقیدے کی بنا پر گرفتار کر کے جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں جب سے بن سلمان ولیعہد بنے ہیں وہ علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اسی بنا پر انھوں نے سعودی عرب میں حکومت کی مخالفت کرنے والی درجنوں اہم مذہبی شخصیات، علمائے کرام، تاجروں اور سعودی شہزادوں تک کو جھوٹے، غلط اور بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button