سعودی عرب

موساد کے سربراہ کہ تامیر پاردو کےخفیہ دورہ سعودی عرب کا انکشاف

شیعیت نیوز: اسرائیل کے ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ دو ہزار چودہ میں خفیہ ایجنسی موساد کے اس وقت کے سربراہ نے خاص مقاصد کے تحت سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

اسرائیل کے اس ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ تامیر پاردو دو ہزار گیارہ سے دو ہزار سولہ تک اسرائیل کے خفیہ سراغ رساں ادارے موساد کے سربراہ رہے ہیں جنھوں نے دو ہزار چودہ میں خفیہ طور پر سعودی عرب کا دورہ کیا۔

یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پایا کہ مصر اور اردن کو چھوڑ کر کہ جنھوں نے اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں، کسی بھی عرب ملک کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست رابطہ نہیں تھا۔

مغربی سفارت کار کے حوالے سے اسرائیل کے اس ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے پر دستخط کے چند ہفتے کے بعد انجام پایا۔

واضح رہے کہ فلسطینی امنگوں کے برخلاف سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک، اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت تیز کر دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button