حوزہ علمیہ قم اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ساتھ علمی و تحقیقی کام میں مکمل تعاون کے لئے آمادہ ہے ، آیت اللہ اعرافی

13 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: حوزہ علمیہ قم کے سربراہ اور امام جمعہ قم ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے پاکستان کے دورے کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ کیا ،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز ،علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر کونسل کے سٹاف اور دانشوران نے ان کوآمد پر خوش آمدید کہا،اس موقع پر ایک انتہائی مفید اور علمی نشست ھوئی ،چیئرمین کونسل نے ابتدائی گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ عالم اسلام میں جمھوری اسلامی ایران ایک تابندہ ملک ھے اسلامی نظام کے نفاذ کے حوالے سے وھاں علمائے کرام نے بھرپور جدوجھد کی ھے۔ وھاں عظیم علمی تحقیقاتی ادارے کام کر رھے ھیں ھم آیۃ اللہ اعرافی کو خوش آمدید کہتے ھیں اور ان کے علم اور تجربوں سے استفادہ کریں گے ۔

آیۃ اللہ اعرافی نے بنیادی اور گہری علمی فقہی گفتگو کر کے حاضرین کو بھرپور متاثر کیا ان کا موضوع فقہ اور دور جدید کے قانون میں تطابق تھا۔انھوں نے ایران میں فقہ اسلامی اور موجودہ قوانین میں تطبیق کو تفصیل سے بیان کیا جدید اجتہاد اور فقہ و اصول میں نئے ابواب کے اضافے پر زوردیا اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی اس ملک میں بہت بڑی مسئولیت بنتی ھے ھم علمی تحقیقی کام میں ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ ھیں۔

4:42 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔