پاکستان

مذہبی منافرت اور عقائد میں بگاڑ کے باعث 6ذاکرین پر جہلم میں داخلے پر پابندی عائد

شیعیت نیوز: مذہبی رواداری اورقیام امن کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے 6 ذاکرین کے ضلع جہلم میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ذاکرین کے جہلم میں داخلے پر پابندی نقص امن کے تحت لگائی گئی ہے۔ ضلع جہلم میں داخلے پر پابندی کا شکار ہونیوالے ذاکرین میں ذاکرآصف رضا علوی ضلع فیصل آباد، غضنفر تونسوی ضلع بہاولپور، ذاکر عاقل رضا ضلع لاہور، ذاکر ضمیر اختر نقوی ضلع کراچی، ذاکر عطاحسین کاظمی ضلع سرگودھا اور ذاکر جعفر جتوئی ضلع مظفر گڑھ شامل ہیں، واضح رہے کہ ان ذاکرین کیخلاف عقائد کے برعکس تقاریر کرنے پر مختلف شہروں میں پہلےسے ہی مقدمات بھی درج ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button