پاکستان

عالمی دہشت گردسعودی ولی عہدبن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف شہر قائد کی شاہراہوں پر وال چاکنگ

شیعیت نیوز: بدنام زمانہ عالمی دہشت گردسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد سے قبل شدید عوامی ردعمل سامنے آنا شروع ہوچکاہے، شہر قائد کی مرکزی شاہراہوں پر محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف نامعلوم افراد کی جانب سے وال چاکنگ کی جارہی ہے جس میں آل سعود ، محمد بن سلمان اور اس کی پاکستان آمد کے خلاف نعرے درج ہیں، واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان یمن، بحرین، شام اور دیگر مسلمان ممالک میں بے گناہوں کے قتل میں براہِ راست شریک ہے، اسی محمد بن سلمان کے حکم پر ہزاروں نہتے مسلمانوں کو بحرین، شام اور یمن میں بے دردی سے قتل کیاگیاہے،جبکہ ستر برس سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف مظلوم فلسطینی عوام کے مقابل اسرائیل کے ساتھ دفاعی، تجارتی اور سفارتی تعلقات بھی اسی محمد بن سلمان نے مضبوط کیئے ہیں ،محمدبن سلمان کی سنگین خیانت کاریوں پر مشتمل داستانوں کے پیش نظر پاکستان کے غیورعوام میں حرمین شریفین کے مقدس لبادے میں چھپے سے سفاک بھیٹریئے کی پاکستان آمد پر شدید غم وغصہ پایاجاتاہےاسی لئےاس کی آمد کے خلاف سوشل میڈیا مہم، احتجاجی مظاہروں کے بعد نوبت وال چاکنگ تک پہنچ چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button