پاکستان

پاک سرزمین پر قاتل بن سلمان کی آمد کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیر انتظام سعودی ولی عہد بن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف سیاسی ،انسانی حقوق و یوتھ تنظیموں کی مشترکہ احتجاجی ریلی اسلام آباد میں نکالی گئی ،مظاہرین نے یمنی عوام پر مسلط کی گئی جنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بن سلمان کا دورہ پاکستان اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہے ،مقررین کا کہنا تھا کہ پاک افواج کو کسی صورت پرائی جنگ میں جھونکنے نہیں دیں گئے، انکا کہناتھا کہ خاندان سعود کی عرب عوام سے کی گئی خیانتیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،بن سلمان کی مخالفت کا مطلب فلسطین یمن بحرین کے مظلومین کی حمایت کرنا ہے ،مقررین نے کہا مشہور صحافی خاشجقی کا بہمانہ قتل بن سلمان کے سر ہے باشعور پاکستانی قوم بن سلمان کی آمد کو خوش آمدید نہیں کرئے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button