پاکستان

انسانیت کا قاتل محمد بن سلمان کی پاکستان آمد نامنظور کا ہش ٹیگ سوشل میڈیا پر زور پکڑ گیا

شیعیت نیوز : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فروری کے تیسرے ہفتہ میں پاکستان آمد متوقع ہے اس سلسلے میں پاکستانی عوام نے محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کو مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف بھرپور کمپین جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عر ب کے متنازعہ ولی عہد اور عالمی سطح پر دہشتگردی و بربریت کو فروغ دینےوالے محمد بن سلمان کی پاکستان میں آمد کو پاکستانی عوام نے قبول کرنے سے انکا ر کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کمپین میں # PakistanRejectsMBSاور no Bin Salman کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بن سلمان کے دنیا بھر میں جاری کرائم پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

دھیاں رہے کہ بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے غرض سے دورہ کرنے کا خواہش مند ہے لیکن پاکستان تجزیہ کاروں نے اس سرمایہ کاری کو پاکستان میں سعودی اثر ورسوخ کو بڑھاوا دینا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تجزبوں کے مطابق یہ سرمایہ کاری پاکستان میں بدامنی و نفرت و فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے کے لئے زیادہ تر استعمال ہوگی۔

دوسری جانب بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر پاکستان میں موجود سعودی نمک خوروں بالخصوص شرابی طاہر اشرفی کو بن سلمان کے شاندار استقبال کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بن سلمان اپنے ملک کے شہریوں ، صحافیوں سمیت یمن و بحرین ، عراق و شام میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے، جبکہ گذشتہ دنوں ہی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقیجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث ہے۔

No photo description available.

 

Image may contain: 2 people, text

متعلقہ مضامین

Back to top button