ایران

ایران اور پاکستان کے درمیان گہرا اور برادرانہ رشتہ ہمیشہ باقی رہے گا اور یہ تعلقات روز بروز مستحکم ہوتے جائیں گے ،رفعت مسعود

شیعیت نیوز: ایران میں پاکستان کی نئی سفیر نے تہران کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات کو دو ہمسایہ ملکوں کے تعلقات سے بالاتر قرار دیتے ہوئے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا،تہران میں پاکستان کی نئی سفیر رفعت مسعود نے ایک خبررساں ادارے سے اپنے انٹرویو میں اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرا اور برادرانہ رشتہ ہمیشہ باقی رہے گا اور یہ تعلقات روز بروز مستحکم ہوتے جائیں گے-

پاکستانی سفیر نے جو ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہیں ایرانی معاشرے میں خواتین کے سرگرم کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اغیار کے غلط پروپیگنڈوں کی وجہ سے بعض ملکوں کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ایران میں خواتین کو آزادی حاصل نہیں ہے،تہران میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران میں خواتین سبھی اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button