تمام مسلمان مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں، علامہ جواد نقوی کی صحافیوں کے اعزازمیں عشائیے سے گفتگو
شیعیت نیوز: ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ قوم کی شعوری تربیت ہے، ہم قوم کو علم کی دولت سے مالامال کریں گے اور وہ باشعور ہو کر خود اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنے لئے صالح حکمرانوں کا انتخاب کر سکیں گے،ان خیالات کا اظہارتحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں سینیئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں وحدت کے فروغ کیلئے قدم اٹھایا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام مسلمان مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں، اس کیلئے ہم نے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام سے رابطے کئے جن کی جانب سے مثبت جواب ملا۔







